درِ فشاں سلیم کا ’خالد بٹ’ کو خراجِ تحسین

Jan 13, 2024 | 09:42:AM
 جیو ٹیلی ویژن کے ڈراما سیریل ’خئی’ کے ورسٹائل اداکار خالد بٹ کے انتقال پر ساتھی اداکارہ درفشاں سلیم نے خراج تحسین پیش کرکے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) جیو ٹیلی ویژن کے ڈراما سیریل ’خئی’ کے ورسٹائل اداکار خالد بٹ کے انتقال پر ساتھی اداکارہ درفشاں سلیم نے خراج تحسین پیش کرکے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔

گزشتہ شب شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار خالد بٹ کے انتقال کی خبر نے جہاں پوری شوبز انڈسٹری کو سوگوار کردیا وہیں اداکارہ درفشاں سلیم نے دکھ بھرے الفاظ کے ساتھ اپنی پوسٹ مرحوم خالد بٹ کے نام کردی۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر درفشاں سلیم نے ڈراما سیریل ’خئی’ سے خالد بٹ کااسکرین شارٹ شیئر کیا جس میں انہوں نے مرحوم اداکار کی موت پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا۔

پوسٹ کے ساتھ منسلک طویل کیپشن میں اداکارہ نے خئی کی شوٹنگ کے لمحات یاد کیے جس میں انہوں نے خالد بٹ کی ناساز طبیعت کے باوجود کام میں پھرتی کی تعریف کی، اداکارہ نے لکھا کہ،’بٹ صاحب، جیسا کہ آپ سب انہیں ایک اداکار کے طور پر جانتے ہیں لیکن ہم انہیں ایک ایسے شخص کے طور پر جانتے ہیں جو اس عمر میں سانس لینے میں دشواری اور صرف پینے کی اشیاء پر گزارا کر رہےتھے’۔

اداکارہ نے بتایا کہ،’وہ ان سب تکلیفوں کے باوجود اپنا کام کرنے میں مگن تھے جبکہ ہم سیٹ پر 12 گھنٹے آرام اور ایک اچھے کھانے سے لطف اندوز ہوتے تھے’۔

درفشاں نے خالد بٹ کے حوصلے کو سلام پیش کرتے ہوئے مزید لکھا کہ،’اپنی ناساز طبیعت کے باوجود یہ شخص ہر صبح اپنی لائنوں کی ریہرسل کرتے ہوئے مجھے سلام جیتی رہو ایسے ہی کھیلتی رہو کہا کرتا تھا، لیکن میں جب بھی میں انکے ساتھ کسی سین کی مشق کرتی تھی مجھے یہی فکر رہتی تھی کہ وہ ٹھیک ہیں یا نہیں ، کہیں میرا ریہرسل  انہیں تھکا نہ دے ،لیکن خالد بٹ  نے ایک سیکنڈ کے لئے بھی مجھے یہ محسوس نہیں ہونے دیا کہ آرام کرنا ہے یا وہ تھک گئے ہیں۔’ درفشاں نے مزید بتایا کہ،’ایک زور جب وجاہت بھائی نے انکے بخار کے سبب شوٹنگ منسوخ کی لیکن پھر بھی  انہیں ہماری شوٹنگ کی تاریخیں/مقام/ بجٹ کی فکر تھی۔ ’

اداکارہ نے مرحوم خالد بٹ کی ہمت اور انکے حوصلے کو سراہتے ہوئے مزید لکھا کہ،’میں نے کئی فنکاروں کے ساتھ کام کیا ہے لیکن مجھے کسی ایسے شخص کے ساتھ کام کرنے کا  اعزاز کبھی نہیں ملے گا جس نے مجھے سکھایا کہ فن کیا ہے، لگن کیا ہے اور لچک کیسی ہوتی ہے’۔

درفشاں سلیم نے ڈراما سیریل ’خئی’ کا تمام تر کریڈٹ خالد بٹ کے نام کرتے ہوئے وہ الفاظ پیش کیے جس نے تمام پڑھنے والوں کے دل موہ لیے۔

درفشاں نے لکھا کہ،’یہ آپکا خئی ہے اور ہمیشہ آپکا رہے گا’۔ یہ سب بہت جلد ہوا ہے، کاش آپ نے مجھے بتایا ہوتا کہ آپکو میرا کام دیکھ کر خوشی محسوس ہوتی ہے، دعا ہے کہ آپ جنت میں اعلیٰ مقام پر ہوں۔

دوسری جانب اداکارہ صبا فیصل اور اداکار فیصل قریشی نے بھی تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے دکھ بھرے الفاظ سے مداحوں کو بھی افسردہ کردیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اداکارہ صبا فیصل نے خالد بٹ کے انتقال پر تعزیتی پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے  خالد بٹ کی تصویر جاری کی جو ایک کرسی پر بیٹھے سوچوں میں گم ہیں۔ پوسٹ کا اشتراک کرتے ہوئے اداکارہ نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے نعت کا شعر لکھا جو کچھ اس طرح تھا،’زمین کھا گئی آسمان کیسے کسے’۔ صبا فیصل نے مرحوم خالد بٹ کی فنکارانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے مزید لکھا کہ،’ساری زندگی کی فنکارانہ صلاحیتوں کا نِچوڑ ہم جیسے فنکاروں کے لیے زندہ او جاوید کر گئے ،اللّٰہ آپکی آگے کی منزل آسان فرمائے اللّٰہ حافظ بٹ صاحب ’۔

یاد رہے کہ اداکار خالد بٹ کئی عرصے سے گردے اور جگر کے عارضے میں مبتلا تھے، اداکار کے بیٹے کے مطابق آج بروز جمعہ خالد بٹ کو بعد نمازِ عصر سپرد خاک کردیا گیا ہے۔

اداکار فیصل قریشی نے بھی انسٹاگرام پر ویڈیو شئیر کرتے ہوئے اپنے احساسات کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ 1970 کی دہائی میں اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والے اور بڑی تعداد میں اردو اور پنجابی فلموں اور ٹیلی ویژن سیریز میں نظر آنے والے معروف اسٹار خالد بٹ کا آخری شاہکار جیو ٹیلی ویژن پر ’خئی’ کے نام سے نشر ہورہا ہے۔