ارچنا گوتم کی طبیعت شدید ناساز ، ہسپتال منتقل

Jan 13, 2024 | 09:43:AM

(ویب ڈیسک)متنازع رئیلٹی شو بگ باس 16 کی اداکارہ  ارچنا گوتم کی طبیعت شدید ناساز ہے۔

تفصیلات کے  مطابق بگ باس کے گھر میں اپنے بے باک انداز کے باعث مشہور ہونے والے ارچنا کو آخری بار خطروں کے کھلاڑی میں دیکھا گیا تھا، آج کل انہیں اپنی صحت کے حوالے سے چیلنجز کا سامنا ہے۔

ارچنا نے اپنی ناساز طبیعت کے حوالے سے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری جاری کی جس میں انجیکشن لگا ہاتھ دکھائی دے رہا تھا۔


انہوں نے اس تصویر کیساتھ لکھا کہ ’پہلی بار ایسا لگا ہے کہ بہت درد ہوا ہو، بری نظر کیا سے کیا کردیتی ہے۔"

اداکارہ نے انسٹاگرام سٹوری پر  ایک اور تصویرشیئر کر کے مداحوں کو اپنی احوال کے حوالےسے بتایا کہ اب پہلے سے بہتر ہیں، تصویر میں انہیں ہسپتال کے بیڈ پر لیٹے پوز دیتے دیکھا جا سکتا ہے، جس کے ساتھ انہوں نے لکھا  کہ "مضبوط بنو.... زندگی میں ہمت نہ ہارو."

یہ بھی پڑھیں:کیفی خلیل کا گانا ’جرمانہ’ کی سوشل میڈیا پر دھوم

بگ باس میں انٹری دینے سے قبل ارچنا کا کانگریس پارٹی کی سرگرم کارکن تھیں، تاہم  میرٹھ میں پارٹی کارکنوں کی شکایات کے بعد انہیں بے دخلی کا سامنا کرنا پڑا۔

ارچنا کے ہسپتال میں داخل ہونے کی خبر نے ان کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے، ارچنا  کے مداح انکی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں۔ 

مزیدخبریں