بارش اور برفباری،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

Jan 13, 2024 | 10:56:AM

(24 نیوز)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان اور خیبر پختو نخوا میں چند مقا مات پر بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا،پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی اور سندھ کے بالائی علاقوں میں دھندچھائے رہنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اورگردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔

رپوٹ میں کہا گیا ہے کہ چترال، دیر، سوات، کو ہستان اورمالاکنڈ میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی ہے جبکہ گلگت بلتستان میں بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا گیاہے۔

چارسدہ، مردان،نوشہرہ، صوابی، پشاور، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور گردونواح میں دھند چھائے رہنے کی پیشگوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور میں یخ بستہ ہواؤں کا راج، سردی کی شدت میں اضافہ

رپورٹ میں مزید کہناہے کہ بہا ولپور،ساہیوال، اوکاڑہ، قصور،لاہور،سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، جہلم، منگلا، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال،ملتان، خان پور، رحیم یار خان، حافظ آباد، بھکر، لیہ اور ڈیرہ غا زی خان میں دھند چھائے رہنے کی پیشگوئی ہے۔

مزیدخبریں