غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری

Jan 13, 2024 | 12:29:PM
غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، تعداد چا لاکھ سے زائد ہوگئی۔

12 جنوری 2024 تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 466,410 تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری ہے۔

12 جنوری 2024 کو جانے والے 796 افغان شہریوں میں 217 مرد، 207 خواتین اور 372 بچے اپنے ملک چلے گئے۔

افغانستان روانگی کے لیے 36 گاڑیوں میں 55 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ، پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات، انتخابی نشان کیس کا تحریری فیصلہ جاری