عوام سے اپیل ہے کہ تیر پر مہر لگائیں تاکہ مسائل حل ہوں، بلاول بھٹو

Jan 13, 2024 | 12:58:PM
عوام سے اپیل ہے کہ تیر پر مہر لگائیں تاکہ مسائل حل ہوں، بلاول بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زردری نے کہا ہے کہ عوام سے اپیل ہے کہ تیر پر مہر لگائیں تاکہ  مسائل حل ہوسکیں۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کسانوں کو کسان کارڈ اور مزدوروں کو مزدور کارڈ دیں گے،عوام سے اپیل ہے کہ پرانی سیاست کو دفن کرکے نئی سوچ کو سامنے لائیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا ہے 26 جنوری کو ملتان میں پیپلز پارٹی کا جلسہ ہوگا،ملکی حالات کو ٹھیک کرنے کی صلاحیت صرف پیپلز پارٹی میں ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اپنے نظریے پر عملدرآمد کیلئے الیکشن جیتنے ہیں، ہمارے اور دیگر جماعتوں کے نظریے میں فرق ہے، دیگر جماعتیں اشرافیہ کو ریلیف اور غریبوں کو تکالیف دیتی ہیں،بلاول بھٹو ہم پاکستان کے نوجوانوں، مزدوروں، کسانوں اور صحافیوں کی نمائندگی کرتے ہیں،نوجوانوں کو یوتھ کارڈ کے ذریعے بااختیار بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:کل عمران خان باہر آ کر کہہ دیں کہ کس کو منتخب کر دیا تو کیا ہو گا؟ ،چیف جسٹس کے ریمارکس

بلاول بھٹو نے مزید کہا ہے کہ عوام ہی طاقت کا سرچشمہ ہیں، عوام کا لاڈلا بنیں گے، ملتان کے عوام کی تنخواہیں ڈبل کریں گے اور یہاں کے عوام کیلئے ایجنڈا لے کر آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم مہنگائی، بیروزگاری کا مقابلہ کرتے رہیں گے، عوام سے اپیل ہے کہ تیر پر مہر لگائیں تاکہ آپکے مسائل حل ہوں،ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ ملے نہ ملے 8فروری کو سرپرائز دیں گے۔