مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے کا جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان

Jan 13, 2024 | 14:07:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے چوہدری طالب حسین سدھو  نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق ایم پی اے چوہدری طالب حسین سدھو نے جماعت اسلامی  میں شمولیت اختیار  کرتے ہوئے پی پی 154 کی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔

اس حوالے سے  نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے پارٹی ٹکٹ  طالب حسین سدھو کےسپرد  کی۔جماعت اسلامی کے سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کا کہنا تھا کہ طالب حسین سدھو کو جماعت اسلامی میں خوش آمدید کہتے ہیں،جماعت اسلامی کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے،مختلف سروے بھی بتا رہے ہیں سراج الحق مقبول لیڈر ہیں ، جماعت اسلامی حقیقت میں عوام کی جماعت ہے ، ملک بھر سے ترازو کے نشان پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:انتخابی نشان کیا ہوتا ہے اچھے سے معلوم ہے، اہمیت سے انکار نہیں کرتے: چیف جسٹس

واضح رہے کہ امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری،اکرم سندھو،زبیر صدیقی،اسلم شاہین ودیگربھی اس موقع پر موجود تھے۔