پی ٹی آئی میں لوگ الیکشن سے نہیں سلیکشن سے آئے،چیف جسٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کو انتخابی نشان ’’بلا‘‘ دینے سے متعلق کیس میں چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پی ٹی آئی میں لوگ الیکشن سے نہیں سلیکشن سے آئے ۔
چیف جسٹس نے پی ٹی آئی وکیل سے سوال کیا کہاں لکھا ہے کہ انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے پینل ہونا لازمی ہے،کیا اکیلا کوئی شخص انٹرا پارٹی انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتا،وکیل علی ظفر نے جواب دیا کہ پی ٹی آئی میں اکیلا شخص انٹرا پارٹی الیکشن نہیں لڑ سکتا پورا پینل ہوتا ہے، چیف جسٹس پاکستان نے مزید استفسار کیا کہ اکر کوئی بندہ انٹرا پارٹی الیکشن نہیں لڑتا مگر وہ ووٹ تو کاسٹ کر سکے گا؟پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں ایک بھی شخص نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ عام انتخابات میں بھی ہوتا ہے کہ ہر شخص الیکشن لڑ سکتا ہے چاہے ووٹ نہ ملیں ، عام انتخابات میں بھی ہوتا کہ اتنی تعداد میں ووٹ ہوں ورنہ دوبارہ انتخابات ہونگے،ایسے تو پی ٹی آئی آمریت کی طرف جارہی ہے،کسی اور کو پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی انتخابات لڑنے ہی نہیں دیئے،سینیٹ میں بھی اگر ایک بھی ووٹ نہ پڑے تو وہ منتخب نہیں ہوتے،پی ٹی آئی کی پوری باڈی بغیر مقابلے کے آئی،پی ٹی آئی میں لوگ الیکشن سے نہیں سلیکشن سے آئے،پی ٹی آئی نے مخالف جماعتوں کو خود تنقید کا موقع دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : انتخابی نشان کیس، الیکشن کمیشن کی بدنیتی ثابت کرنا ہوگی، چیف جسٹس