حافظ آباد: مسلم لیگ ن دو حصوں میں تقسیم، ضلعی صدر کا آزاد امیدواروں کی حمایت کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(میاں مظہر) حافظ آباد میں مسلم لیگ ن 2 حصوں میں تقسیم ہو گئی، ضلعی صدر مسلم لیگ ن لیاقت بھٹی نے آزاد امیدواروں کی حمایت کا اعلان کردیا۔
حافظ آباد میں مسلم لیگ ن دو حصوں میں تقسیم ہو گئی، ضلعی صدر مسلم لیگ ن نے آزاد امیدواروں کی حمایت کا اعلان کردیا، ضلعی صدر مسلم لیگ ن لیاقت بھٹی کو ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد امیدواروں کی الیکشن کمپین شروع کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: اہم شخصیت الیکشن سے دستبردار
لیاقت عباس بھٹی نے ٹکٹ نہ ملنے پرآزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا، لیاقت عباس بھٹی مسلم لیگ ن کے امیدوار کے خلاف الیکشن لڑیں گے، سابق ایم پی اے سید شعیب شاہنواز بھی لیاقت عباس بھٹی کی حمایت میں سامنے آ گئے۔