’’آپ کے دلائل ڈرامائی ہیں‘‘ قاضی فائز عیسیٰ کا حامد خان سے مکالمہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) انتخابی نشان بلے کے حوالے سے سپریم کورٹ میں جاری کیس کی اوپن سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پی ٹی آئی وکیل حامد خان سے کہا کہ آپ کے دلائل ڈرامائی ہیں۔
چیف جسٹس نے حامد خان سے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن نے کہا انٹرا پارٹی انتخابات کرائیں آپ کرا دیتے،جو لوگ انٹرا پارٹی الیکشن پر اعتراض کر رہے آپ کہتے وہ ممبر ہی نہیں،اکبر ایس بابر کو پارٹی سے نکالنے کا کوئی ثبوت دے دیں،وکیل حامد خان نے جواب دیا کہ کسی اور کیس میں دستاویزات جمع کرائی تھیں،اکبر ایس بابر کا معاملہ تو سپریم کورٹ کے سامنے چیلنج ہی نہیں۔
چیف جسٹس پاکستان نے مزید کہا کہ فوضیہ قصوری سمیت متعدد لوگ پی ٹی آئی کے کارکنان ہیں،حامد خان نے کہا کہ انتحابی نشان والا معاملہ صرف سپریم کورٹ دیکھے،چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ سب لوگ ہمارے سامنے کھڑے ہیں ان کو نظرانداز کیسے کریں،جو پی ٹی آئی کے اپنے لوگ اعتراض کر رہے انکو کیسے نظرانداز کریں،وکیل حامد خان نے جواب دیا کہ کس کو جماعت کا ممبر رکھنا ہے یا نہیں یہ جماعت کا اندرونی معاملہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں : الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی امیدواروں کو ’’بلے باز ‘‘کا نشان دینے سے انکار