پی ٹی آئی رہنما راجہ بشارت کا پارٹی ٹکٹ جمع کروانے کے دوران فائل چھیننے کا الزام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی) پی ٹی آئی رہنما راجہ بشارت نے پارٹی ٹکٹ جمع کروانے کے دوران فائل چھیننے کا الزام لگا دیا۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے این اے 55 راولپنڈی سے امیدوار راجہ بشارت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ راجہ بشارت کے پارٹی ٹکٹ جمع کروانے کے دوران فائل چھین لی گئی، نامعلوم شخص پارٹی ٹکٹ جمع کروانے کے دوران ریٹرننگ آفیسر کے سامنے فائل چھین کر فرار ہوا، نامعلوم شخص کا پیچھا کرکے پکڑا تو معلوم ہوا فائل دوسرا شخص لے گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی مشکلات میں اضافہ، اہم رہنما کو گرفتار کر لیا گیا
ترجمان راجہ بشارت کا مزید کہنا ہے کہ پارٹی ٹکٹ کی کاپی حاصل کرکے فائل دوبارہ جمع کروائیں گے۔
خیال رہے کہ راجہ بشارت کی جانب سے مہیا کی گئی فوٹیج میں فائل نظر نہیں آئی۔