انتخابی نشان الاٹ کرنے کے وقت میں پانچویں بار توسیع

Jan 13, 2024 | 19:38:PM

(عثمان خان ) پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کا فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد  الیکشن کمیشن  نے ٹکٹس جمع کرانے کے وقت میں پانچویں بار توسیع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان جمع کرانے کے وقت  میں ساڑھے 11 بجے تک کی توسیع کر دی، اس طرح الیکشن کمیشن کی جانب سے یہ توسیع چوتھی مرتبہ کی گئی ہے سب سے پہلی توسیع 7 بجے تک کیلئے کی گئی جس کے بعد دو گھنٹوں کی مزید توسیع  ہوئی اور پھر تیسری بار ڈیڑھ گھنٹے کیلئے توسیع کرتے ہوئے ساڑھے 10 کا وقت دیا گیا پھر وقت میں 11 بجے تک کی توسیع کی گئی اور اب وقت مزید  بڑھاتے ہوئے ساڑھے 11 بجے تک کا کر دیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : انٹر پارٹی انتخابات کیس،رہنماؤں نے اپنی ہی پارٹی کیخلاف شکایتوں کے انبار لگا دیئے

مزیدخبریں