(محمد یعقوب طاہر ) دنیاپور کے حلقہ پی پی 228 سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر پیر عامر اقبال شاہ قریشی اور پی پی 225 کی ٹکٹ ہولڈر شازیہ حیات اللہ ترین کے بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا۔
دنیاپور پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 228 کے امیدوار پیر عامر اقبال شاہ قریشی کو گرفتار کرلیا، تھانہ سٹی پولیس لودھراں نے پیر عامر اقبال شاہ کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو ’بلا ‘الاٹ کرنے سے متعلق کیس پر فیصلہ محفوظ، الیکشن کمیشن نے بھی بڑا قدم اٹھا لیا ، سیاسی میدانوں میں ہلچل
دوسری جانب صوبائی اسمبلی کے حلقہ حلقہ پی پی 225سےپی ٹی آئی کی خاتون ٹکٹ ہولڈر شازیہ حیات ترین کے بیٹے کو اس وقت پولیس نے دنیاپور کے مرکزی کاظمی چوک گرفتار کرلیا جب وہ اپنی والدہ کا ٹکٹ جمع کروانے کے لیے جارہا تھا، تھانہ سٹی پولیس دنیاپور نے کاظمی چوک سے نصر آللہ خان ترین کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
شازیہ حیات اللہ ترین کا وڈیو بیان بھی منظر عام پر آ گیا، اپنے ویڈیو پیغام میں پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر نے کہا کہ میرا بیٹا ٹکٹ جمع کروانے گیا تھا، میں اللہ کا واسطہ دیتی ہوں میرے بیٹے کو چھوڑ دیں، مجھے نہیں معلوم کہ میرے بیٹے کو کہاں رکھا گیا ہے۔