تحریک انصاف نے ہمارے جعلی ٹکٹ جمع کرائے: چیئرمین تحریک انصاف نظریاتی

Jan 13, 2024 | 22:10:PM

(24 نیوز)چیئرمین تحریک انصاف نظریاتی اختراقبال ڈار نے الزام عائد کیا ہے کہ تحریک انصاف نے ہمارے جعلی ٹکٹ جمع کرائے۔

پی ٹی آئی کا پلان بی ناکام، لاہور میں تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختراقبال ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نظریاتی کے امیدواروں کو میں نے خود ٹکٹ جاری کئے، ہم آر اوز کو کچھ دیر میں ٹکٹیں جمع کرائیں گے، پی ٹی آئی نظریاتی کا انتخابی نشان بلے باز ہے، تحریک انصاف نے ہمارے جعلی ٹکٹ جمع کرائے۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی پنجاب سے اہم پی ٹی آئی امیدوار کے پولیٹیکل سیکرٹری گرفتار

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے نہیں معلوم پی ٹی آئی امیدواروں نے ہماری ٹکٹیں کہاں سے لیں، پی ٹی آئی نظریاتی کا اپنا منشور،اپنا آئین ہے، ہمارا نعرہ کرپشن کی سزا موت ہے، پی ٹی آئی سے کوئی معاہدہ نہیں ہے۔

مزیدخبریں