(امانت گشکوری ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کو انتخابی نشان بلا الاٹ کرنے کیخلاف الیکشن کمیشن کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا جو ساڑھے 9 بجے سنایا جانا تھا لیکن پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر فیصلہ سے کچھ دیر قبل ہی فیصلہ سنے بغیر سپریم کورٹ سے روانہ ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے پی ٹی آئی کو انتخابی نشان الاٹ کرنے کا محفوظ فیصلہ سنائے جانے والا ہے ،ایسے میں بیرسٹر علی ظفر عدالت سے باہر آئے تو صحافیوں نے انہیں گھیر لیا ، بیرسٹر علی ظفر نے صحافیوں سے معذرت کرتے ہوئے بتایا صبح سے بھوکا ہوں ،کچھ نہیں کھایا،مجھےاگر کھانے کی اجازت دیں، جانا چاہتا ہوں،آپ کے سارے سوالوں کے جواب بعد میں دیدیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : اسد اللہ کا پی ٹی آئی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے سے انکار