ہمیں پہلے سے اندازہ تھا کہ فیصلہ کیا ہو گا، بیرسٹر علی ظفر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور وکیل بیرسٹر علی ظفر کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر کہنا ہے کہ ہمیں اندازہ تھا کہ فیصلہ کیا آنے والا ہے ، اس لیے ہمارے پاس پلان تیار ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق بیرسٹر علی ظفر کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ عدالت نے الیکشن لڑنے سے نہیں روکا گیا صرف انتخابی نشان کو چھیڑا گیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسڑ گوہر خان نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ کی جانب سے کالعدم کیے جانے پر کہنا تھا کہ آج کے فیصلے سے سپریم کورٹ کے غیر مقبول اور متنازعہ فیصلوں میں اضافہ ہوا ہے ، انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے ، ہمارے امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں : پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار، پی ٹی آئی سے بلا پھر چھن گیا