آسٹریلیا کا چیمپئنز ٹرافی کیلئےسکواڈ کا اعلان،اہم کھلاڑیوں کی واپسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)آسٹریلیا نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے ابتدائی 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
19 فروری سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے۔
تجربہ کار بیٹر ٹریوس ہیڈ اور آل راؤنڈر مارکس سٹوئنس کی ون ڈے ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کے لیے آسٹریلوی سکواڈ میں کپتان پیٹ کمنز، الیکس کیری ،نیتھن ایلس، ایرون ہارڈی، جوش ہیزل ووڈ ، ٹریوس ہیڈ ،جوش انگلس، مارنس لبوشین، مچل مارش شامل ہیں۔
اس کے علاوہ گلین میکسویل، میتھیو شارٹ، سٹیو اسمتھ ،مارکس اسٹوئنس اور ایڈم زمپا کو بھی 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
15 رکنی اسکواڈ چیمپئنز ٹرافی سے قبل سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں بھی کھیلے گا۔