فٹبال: مانچسٹر یونائیٹڈ، سٹی اور لیور پول فاتح

Jan 13, 2025 | 09:37:AM
فٹبال: مانچسٹر یونائیٹڈ، سٹی اور لیور پول فاتح
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایف اے کپ فٹ بال کے تیسرے راؤنڈ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے میں آرسنل کو پنالٹی ککس کی بنیاد پر پانچ تین کے سکور سے ہرا کر چوتھے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا،مقررہ وقت میں دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ ایک، ایک گول سے برابر رہا تھا جبکہ آرسنل نے اس دوران پنالٹی کک ضائع کی اور جیت کا موقع گنوادیا۔

ایف اے کپ کے ایک اور میچ میں مانچسٹر سٹی نے گولز کی بھر مار کر دی،مانچسٹر سٹی نے سالفورڈ سٹی کے خلاف میچ میں 8 گول داغ دیے،مانچسٹر سٹی کی جانب سے جیمز میکٹی نے ہیٹرک کی، مانچسٹر سٹی نے سالفورڈ سٹی کو آٹھ صفر سے شکست دی،دوسری طرف لیور پول نے حریف ٹیم کو چار صفر سے شکست دیدی۔

مزید پڑھیں:تاریخ کے 50 عظیم ترین کھلاڑیوں کی فہرست، کونسا واحد پاکستانی کھلاڑی شامل ہے؟