قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا، 10 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا 

Jan 13, 2025 | 09:43:AM
قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا، 10 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز )   قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام پانچ بجے ہو گا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کے لیے دس نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا۔

ایجنڈے کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ قومی کمیشن برائے انسانی حقوق ترمیمی بل ایوان میں پیش کریں گے، قومی کمیشن برائے مقامِ خواتین ترمیمی بل بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب دوسرے این ایف سی ایوارڈ پہ عملدرآمد کی ششماہی نگرانی رپورٹ ایوان کے سامنے رکھیں گے، انسانی سمگلنگ مافیا کے خلاف اقدامات سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس ایجنڈا کا حصہ ہے۔

ضرورت مند افراد کو مفت یا رعایتی علاج کی فراہمی میں ناکامی سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایوان میں پیش کیا جائے گا۔