(ویب ڈیسک)شہر قائد میں میں تیز ہواؤں نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جب کہ شہر میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 9 سے 11ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ملک بھر میں شدید دھند، حد نگاہ صفر ،مختلف مقامات سے موٹرویز کے بند
کراچی میں شمال مشرق سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار20 کلومیٹرفی گھنٹہ ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ہے۔