سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کےمثبت آغاز کے بعد اتار چڑھاؤ، ڈالر مہنگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ایازرانا)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری ہفتے کے مثبت آغاز کے بعد اتار چڑھائو دیکھنے میں آرہا ہے،100 انڈیکس 705 پوائنٹس اضافے کے بعد گر کر 51 پر آگئےجبکہ ڈالر مہنگا ہو گیا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری ہفتے کے مثبت آغاز کے بعد اتار چڑھائو دیکھنے میں آرہا ہے،حصص بازار میں 100 انڈیکس 705 پوائنٹس سے گر کر51 پر آگیا کے بعد انڈیکس1 لاکھ 13ہزار 299 کی سطح پر آگیا۔
مزید پڑھیں:ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے غیر ملکی سرمایہ کاری کا فروغ
اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 68 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 13 ہزار 247 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے ، انٹر بینک میں 3 پیسے بڑھنے کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے ، 53 پیسے ہو گئی ہے۔