نجومی سوشل میڈیا پر عمران خان کی سزا کا اعلان کر رہے ہیں: بابر اعوان   

Jan 13, 2025 | 12:24:PM
نجومی سوشل میڈیا پر عمران خان کی سزا کا اعلان کر رہے ہیں: بابر اعوان   
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ نجومی سوشل میڈیا پر عمران خان کی سزا کا اعلان کر رہے ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ٹرسٹ پراپرٹی پر ایک علم کا شہر آباد کرنے کے مقدمے میں سزا دی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ یہ کیس نہیں یہ ایجنڈا ہے جس سے بانی پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی کو کوئی فرق نہیں پڑتا، یہ جلدی میں اس لیے ہیں کہ عالمی اور علاقائی تبدیلیاں آ رہی ہیں۔