حدیقہ کیانی کے نئے شاہکار نے دھوم مچا دی

Jan 13, 2025 | 12:51:PM
حدیقہ کیانی کے نئے شاہکار نے دھوم مچا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی میوزک اور ڈرامہ انڈسٹری کی ورسٹائل شخصیت اداکارہ و گلوکارہ حدیقہ کیانی کے نئے شاہکار نے یوٹیوب پر ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی۔

تفصیلات کے مطابق حدیقہ کیانی کا شمار انڈسٹری کی نامور شخصیات اور سب سے پسندیدہ گلوکاراؤں میں کیا جاتا ہے جس کی وجہ ایک یہ ہے کہ انکی موسیقی کام آج بھی اتنا ہی سراہے جانے کے قابل ہے جتنا کہ انہوں نے اپنے کیریئر کے آغاز میں پیش کیا تھا کیونکہ صوفیانہ موسیقی اور لوک گانوں سے محبت ان کے کام میں واضح نظر آتی ہے۔

 یہی وجہ ہے کہ انکا ہر گانا ہر نیا شاہکار  منظر عام پر آتے ہی لوگوں کے دل جیتنے میں کامیاب ہوجاتا ہے۔

حال ہی حدیقہ کیانی نے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر نئے شاہکار کی ویڈیو شیئر کی جو 7 منٹ 22 سیکنڈ پر مشتمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی فلم"منا بھائی ایم بی بی ایس "سے متاثر نوجوان نقل کرتے ہوئے پکڑا گیا

 اس گانے میں اداکارہ سبینا فاروق اور اداکار طلحہٰ کی دلچسپ کیمسٹری موجود ہے جسے شائقین موسیقی خوب پسند کر رہے ہیں۔

حدیقہ کیانی کا یہ گانا مشہور شاعر شیو کمار بٹالوی کو خراج تحسین ہے، اور اس گانے کی ویڈیو نے معذوری اور پارکنسنز بیماری میں مبتلا لوگوں کے جذبات کو خوبصورتی سے پیش کیا ہے۔

"انّا انکھیاں" نامی اس میوزک ویڈیو کا آغاز  سبینا فاروق اور طلحہ چہور کے سین سے ہوتا ہے جو بیماری میں مبتلا ہونے کے بعد پیرالائز ہوگئے ہیں۔طلحہ کو وہیل چیئر پر دکھایا گیا ہے جبکہ سبینا کے ہاتھ میں لاٹھی اور کانپتا جسم اور دمہ کی بیماری انکی مشکلات میں اضافہ کرتی ہے۔

 غرض کی دو فنکاروں کی شاندار اداکاری اور حدیقہ کیانی کی مسحور کن آواز نے  اس تصور کو کافی حد تک حقیقت کا رنگ دیا ہے جو ہر دیکھنے والوں کو تعریف کرنے پر مجبور کردیتا ہے۔

میوزک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی، جسکا منہ بولتا ثبوت کمنٹ سیکشن میں تعریفی پیغامات ہیں۔