بی پی ایل میں بنگلہ د یشی باؤلر محمد نواز سے اُلجھ پڑے

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز )بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں بنگلہ د یشی باؤلر محمد نواز سے اُلجھ پڑے ۔
بی پی ایل میں کھلنا ٹائیگرز اور سلہٹ سٹرائیکرز کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران پاکستانی کرکٹر محمد نواز اور بنگلہ دیش کے تنظیم حسن ثاقب کے درمیان جھگڑا سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں سلہٹ سٹرائیکرز نے دلچسپ مقابلہ کے بعد کھلنا ٹائیگرز کو 8 رنز سے شکست دی۔
میچ کے دوران پاکستان کے محمد نواز اور بنگلادیشی باؤلر ایک دوسرے سے الجھ پڑے جس کے بعد دوسرے کھلاڑیوں نے بیچ بچاؤ کروایا۔
واقعہ اس وقت پیش آیا جب تنظیم حسن ثاقب نے نواز کو آؤٹ کرنے کے بعد کوئی جملہ کسا، جس کے بعد دونوں کے درمیان شدید لفظی تبادلہ ہوا۔
مزید پڑھیں:آئی ایل ٹی لیگ، فخر زمان بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام
جب محمد نواز 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو تنظیم حسن ثاقب نے نواز کے سامنے آتے وقت کچھ کہا اور ان کے کندھے سے کندھا مارا جس سے دونوں آپس میں الجھ پڑے۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو بہت سے صارفین اس جھگڑے کو ویرات کوہلی اور سیم کونسٹاس کی لڑائی کے ساتھ جوڑنے لگے۔
واضح رہے کہ میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان بارڈر گواسکر ٹرافی کے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے روز ویرات کوہلی نے آسٹریلوی اوپنر سیم کونسٹاس کو جان بوجھ کر کندھا مارا تھا جس کے بعد دونوں کھلاڑی کئی روز تک خبروں کی زینت بنے رہے تھے۔