پاکستان کا ای او 1 سیٹلائیٹ 17 جنوری کو لانچ کرنے کا اعلان

Jan 13, 2025 | 15:28:PM
پاکستان کا ای او 1 سیٹلائیٹ 17 جنوری کو لانچ کرنے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے سپیس ٹیکنالوجی کے حوالے سے اہم پیشرفت کی ہے,سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل (ای او 1) سیٹلائیٹ 17 جنوری کو لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائیٹ کو چین کے ایک سیٹلائیٹ سینٹر سے خلا میں لانچ کیا جائے گا،سپارکو کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کا مقامی ای او 1 سیٹلائیٹ خلائی تحقیق میں ایک اہم قدم ہے،ترجمان نے بتایا کہ قومی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے سیٹلائیٹ لانچ کے لیے تیار ہیں،ان کا کہنا تھا کہ اس سیٹلائیٹ کو ڈیزاسٹر ریسپانس اور زراعت میں مدد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:واٹس ایپ پر اے آئی آرٹ بنانے کا آسان طریقہ

ترجمان نے بتایا کہ ای او 1 کو شہری منصوبہ بندی میں مدد فراہم کرنے کے لیے بھی ڈیزائن کیا گیا ہے،سپارکو کے مطابق یہ سیٹلائیٹ خوراک کی حفاظت اور پانی کے انتظام میں مددگار ثابت ہوگا جبکہ ملک بھر میں قدرتی وسائل کی نگرانی میں اضافہ ہوگا۔