ویرات کوہلی سے پہلے انوشکا شرما کا کرکٹر دوست کون تھا؟

Jan 13, 2025 | 16:17:PM

(24 نیوز)بالی وڈ اور کھیلوں کی دنیا بہت قریب سے جڑے ہوئے ہیں، ہم اکثر  اداکاراؤں کے معروف کرکٹرز کے ساتھ تعلقات کے بارے میں سنتے ہیں اور اس کی ایک مثال ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی جوڑی بھی ہے،دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ شادی کرنے سے قبل کئی سال تک ڈیٹنگ کی لیکن ویرات سے پہلے انوشکا شرما کی بھارتی کرکٹر سریش رائنا سے دوستی تھی۔

بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے 11 دسمبر 2017 کو معروف بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی سے شادی کی تھی،سال 2024 میں جوڑے نے اپنی شادی کی سالگرہ کے 7 سال مکمل ہونے کا جشن منایا اور وہ دو خوبصورت بچوں وامیکا اور اکائے کے والدین ہیں، تا ہم ویرات کوہلی کے ساتھ تعلقات میں آنے سے قبل انوشکا شرما مبینہ طور پر سریش رائنا کے ساتھ رومانوی ملاقات میں تھیں۔

مزید پڑھیں:پاکستان بمقابلہ بھارت ’نیٹ فلکس‘ پر دھوم مچانے کو تیار 

سریش رائنا جب ریئلٹی ٹی وی شو 'آپ کی عدالت' میں آئے تو ان سے اداکارہ کے ساتھ ان کے مبینہ افیئر کے بارے میں بھی سوال کیا گیا اور کرکٹر ان کے ذکر پر شرمندہ نظر آئے،تاہم کرکٹر نے انوشکا کے ساتھ اپنے تعلقات کی تردید نہیں کی تھی جس سے ان افواہوں کو مزید تقویت ملی تھی، تا ہم سال 2017 میں بالی ووڈ کے پاور کپل انوشکا اور ویرات نے اٹلی میں اپنی مختصر لیکن انتہائی خوبصورت شادی کی دلکش تصاویر سے اپنے مداحوں کو دنگ کردیا تھا۔

مزیدخبریں