سونے کی قیمت میں ریکارڈ کمی،فی تولہ کتنےکا؟

Jan 13, 2025 | 16:41:PM
سونے کی قیمت میں ریکارڈ کمی،فی تولہ کتنےکا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عالمی مارکیٹوں میں سونے کی آج قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کا اثر پاکستان میں بھی دیکھا گیا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15 ڈالر کم ہونے سے نئی عالمی قیمت 2675 ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1500 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 79 ہزار 300 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1286 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 39 ہزار 455 روپے کی سطح پر آگئی۔

مزید پڑھیں:عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید بلند ، پاکستان میں بھی اضافہ متوقع

سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3350 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2872.08 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔