پی ٹی آئی پارلیمنٹری کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز)پاکستان تحریک ا نصاف(پی ٹی آئی) پارلیمنٹری کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔
اسلام آباد میں پاکستان تحریک اںصاف(پی ٹی آئی) پارلیمنٹری کمیٹی کا اجلاس ہواجس میں مرکزی رہنماوں سمیت ارکان قومی اسمبلی نے شرکت کی،اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف بانی کا فیصلہ نا سنانے پر احتجاج کا فیصلہ کیا ہے،احتجاج اسمبلی کے فلور پر کیا جائے گا۔
اجلاس میں شیر افضل مروت نے شوکاز نوٹس پر پارٹی قائدین کو جواب بھی دیا ،اسد قیصر نے اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی کے رابطہ کے حوالے سے بریف کیا،پارلیمانی پارٹی نے مزاکرتی اجلاس کی تیسری نشست میں بھی تمام اراکین کے شرکت کا فیصلہ کیا ۔
علاوہ ازیں ،اجلاس میں سینیٹر حامد خان نے بانی تحریک انصاف کے کیس کے حوالے سے بریفنگ دی،اجلاس کے تمام شرکاء نے فیصلہ سنانے کو ایک دفعہ پھر موخر کرنے کے عمل کی مزمت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: مسنگ پرسنز کے ایشو نے مجھے ہلا کر رکھ دیا: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی