پی ایس ایل سیزن 10 میں  سب سےزیادہ پیسے کونسا کھلاڑی لے گا؟جانئے

Jan 13, 2025 | 19:14:PM
پی ایس ایل سیزن 10 میں  سب سےزیادہ پیسے کونسا کھلاڑی لے گا؟جانئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل)  کے 10 ویں ایڈیشن کیلئے پلیئرز کی ڈرافٹنگ لاہور حضوری باغ میں جاری  ہوئی جس دوران سیزن کا سب سے مہنگا کھلاڑی کراچی کنگز نے خرید لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز نے پلاٹینم کیٹیگری میں ڈیوڈ وارنر کومنتخب  کیا ، آسٹریلوی کرکٹرڈیوڈ وارنر پاکستان سپر لیگ میں مہنگے ترین کرکٹر ہوں گے،ڈیوڈ وارنر کو پی ایس ایل کھیلنے کے کم از کم تین لاکھ ڈالرز ملیں گے۔

پاکستان سپرلیگ سیزن10 کیلئے لاہورقلندرز نے پلاٹینم کیٹیگری کی پہلی پک میں ڈیرل میچل کو پک کر لیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نےمارک چیپمین کو پک کیا،اسلام آبادیونائیٹڈ نے میتھیو شارٹ کوپک کیا،ملتان سلطانزنےمیں مائیکل بریس ویل کوپِک کیا، اس کے علاوہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نےفہیم اشرف،کراچی کنگز نےایڈم ملنے کو پک کیا۔

پی ایس ایل ڈرافٹ جاری،گولڈ کیٹیگری میں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا انتخاب مکمل ہوگیا،گولڈ کیٹیگری کے پہلےراؤنڈ میں پشاور زلمی نے وائلڈ کارڈ پر عبدالصمد کا انتخاب کیا،ملتان سلطانز نےگولڈ کیٹیگری میں محمد حسنین کو پک کیا۔

گولڈ کیٹیگری کےپہلےراؤنڈ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نےبین دوارشویس کو منتخب کیا،کراچی کنگز نے گولڈ کیٹیگری میں عامر جمال کو پک کیا،گولڈ کیٹیگری میں اپنی دوسری باری میں ملتان سلطانز نے کامران غلام کا انتخاب کیا،گولڈ راؤنڈ میں اپنی دوسری باری میں پشاور زلمی نے بنگلہ دیش کے نائید رانا کو پک کیا،گولڈ کیٹیگری میں پشاور زلمی نے اپنی تیسری باری میں حسین طلعت کو منتخب کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان بمقابلہ بھارت ’نیٹ فلکس‘ پر دھوم مچانے کو تیار