احسان اللہ کو انجری کی وجہ سے ریٹین نہیں کیا : علی ترین

Jan 13, 2025 | 19:21:PM
احسان اللہ کو انجری کی وجہ سے ریٹین نہیں کیا : علی ترین
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے پی ایس ایل ڈرافٹنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احسان اللہ کو انجری کی وجہ سے ہم نے ریٹین نہیں کیا ۔

تفصیلات کے مطابق علی ترین کا کہناتھا کہ   ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمارے پاس پاکستان ڈومیسٹک کے سب سے بہترین کوچ عبدالرحمان موجود ہیں احسان اللہ کو انجری کی وجہ سے ریٹین نہیں کیا، ہماری کوشش ہوتی ہے کہ پی ایس ایل کے سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر لیگ کو بہتر بنائیں، محمد علی کو ریٹین نہ کرنے کا دکھ ہے کہ امید تھی کہ ڈرافٹنگ کی گولڈ کیٹگری میں پک کریں گے۔

 ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ عبدالرحمان نے کہا کہ   حسین انجری سے واپس آکر بہت زبردست بولنگ کررہے ہیں عاکف جاوید 145 کی رفتار سے بولنگ کررہے ہیں اس سے اچھی پک سلور کیٹیگری میں نہیں ہوسکتی۔

مزید پڑھیں:ویرات کوہلی سے پہلے انوشکا شرما کا کرکٹر دوست کون تھا؟