روپے کی بے قدری جاری، ڈالر مہنگا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان،ایاز رانا)انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہو گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 278.58 روپے سے بڑھ کر 278.68 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 8 پیسے مہنگا ہوکر 280.48 روپے ،یو اے ای درہم 4 پیسے اضافے سے 76.36 روپے ،سعودی ریال 4 پیسے بڑھ کر 74.62 روپے کا ہوگیا۔
اوپن مارکیٹ میں یورو 1.96 روپے سستا ہوکر 287.23 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 2.06 روپے سستا ہوکر 342.53 روپے کا ہوگیا۔
ادھرسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت اختتام ہوا،100 انڈیکس 982 پوائنٹس کے اضافے سے بند ہوا ،100 انڈیکس 1لاکھ 14ہزار 230 کی سطح پر بند ہوا ،آج 28 ارب روپے مالیت کے 52کروڑ 10 لاکھ شئیرز کا کاروبار ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل ڈرافٹنگ میں شعیب ملک کو کسی نے خریدا یا نہیں ؟جانئے