ون ڈے میچ میں بیٹر کی سونامی اننگ، نا قابل شکست ’’ٹرپل سنچری‘‘، تاریخ رقم

Jan 13, 2025 | 20:42:PM
ون ڈے میچ میں بیٹر کی سونامی اننگ، نا قابل شکست ’’ٹرپل سنچری‘‘، تاریخ رقم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ون ڈے میچ میں آج کل ٹیمیں 300 سے زائد رنز اسکور کرتی ہیں ایک بیٹر نے تن تنہا 346 رنز کی اننگ کھیل کر تاریخ رقم کر دی۔

ٹی 20 کرکٹ متعارف ہونے کے بعد ون ڈے کرکٹ میں بھی تیزی آئی ہے اور ایک دہائی کے دوران ٹیموں کا 50 اوورز کے میچ میں 300 سے زائد رنز اسکور کرنا معمول بن چکا ہے اور کئی بیٹرز ڈبل سنچری بھی بنا چکے ہیں لیکن اب تک کوئی بڑے سے بڑا جارح مزاج بلے باز بھی نا قابل شکست ٹرپل سنچری اسکور نہ کر سکا تھا۔

تاہم ایک 14 سالہ نوجوان ایشیائی بیٹر نے یہ کارنامہ انجام دے کر تاریخ رقم کر دی ہے جب کرکٹ کی تاریخ کا یہ منفرد کارنامہ بھارت میں ہونے والے ایک ڈومیسٹک میچ میں انجام دیا گیا۔

 اس میچ میں ممبئی انڈر 19 ویمنز ٹیم کی نمائندگی کرنے والی 14 سالہ بیٹر ایرا جادھیو نے 346 رنز کی نا قابل شکست انفرادی اننگ کھیلی۔

الور میں میگھالیہ کے خلاف کھیلے گئے اس ریکارڈ ساز میچ میں ایرا جادھیو نے 157 گیندوں پر 220.38 کے شاندار اسٹرائیک ریٹ سے 346 رنز ناٹ آؤٹ بنائے، ان کی اس سونامی اننگ میں 42 چوکے اور 16 چھکے شامل تھے۔

ممبئی کی ٹیم نے ایرا جادھیو کی اس سونامی اننگ کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 563 رنز کا مجموعہ سجایا اور حریف ٹیم کو جیت کے لیے 564 کا ریکارڈ ساز ہدف دیا۔

ایرا جادھیو کو ویمنز پریمیئر لیگ کے لیے بھی رجسٹرڈ کیا گیا تھا، لیکن وہاں کسی فرنچائز نے ان کی خدمات حاصل نہیں کی تھیں۔

واضح رہے کہ ویمنز انڈر 19 میں سب سے بڑی انفرادی اننگ کھیلنے کا اعزاز جنوبی افریقہ کی ایزل لی کا ہے۔ انہوں نے 2010 میں کائی کلب کے خلاف ایم پومالیناگا کی نمائندگی کرتے ہوئے 427 رنز کی انفرادی اننگ کھیلی تھی۔

مزید پڑھیں: بابر اعظم پی ایس ایل میں بہترین بیٹر کا فین چوائس ایوارڈ لے اڑے