پی ایس ایل 10 کی ڈرافٹنگ: کون سی ٹیم نے کس کھلاڑی کو خریدا؟

Jan 13, 2025 | 21:21:PM
پی ایس ایل 10 کی ڈرافٹنگ: کون سی ٹیم نے کس کھلاڑی کو خریدا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)2025ڈرافٹنگ میں چھ فرنچائزز نے  کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا،آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے۔

نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل،مارک چیپمین ،فن ایلن اور مائیکل بریسویل ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر جنوبی افریقہ کے کوربن بوش  آسٹریلیا کے میتھیو شارٹ اور بین ڈوارشس انگلینڈ کے ٹام کولر کیڈ مور  اور سری لنکا کے کوسال پریرا بھی پی ایس ایل کا حصہ بن گئے۔کین ولیم سن  سپلیمنٹری کیٹگری میں شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل 2025  کے ڈرافٹ کی تقریب آج حضوری باغ شاہی قلعہ لاہور میں منعقد ہوئی جس میں تمام چھ فرنچائزز نے اپنی پسند کے  کھلاڑیوں کا انتخاب کرتے ہوئے اپنے سکواڈز کو حتمی شکل دے دی۔ جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرنے والے آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کو کراچی کنگز نے پلاٹینم کیٹگری میں حاصل کرلیا، آسٹریلیا ہی کے میتھیو شارٹ کو اسلام آباد یونائٹڈ نے پلاٹینم کیٹگری میں منتخب کیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل،مارک چیپمین، فن ایلن، ایڈم ملن  اور مائیکل بریسویل بھی پلاٹینم کیٹگری میں بالترتیب لاہور قلندرز،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کا حصہ بنے ہیں۔

انگلینڈ کے ٹام کولر کیڈ مور کو پشاور زلمی نے پلاٹینم کیٹگری میں حاصل کیا ہے جبکہ ڈائمنڈ کیٹگری میں ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر اسلام آباد  یونائٹیڈ، سری لنکا کے کوسال پریرا لاہور  قلندرز اور  جنوبی افریقہ کے کوربن بوش  پشاور زلمی میں شامل ہوئے ہیں۔

گولڈ کیٹگری میں آسٹریلیا کے بین ڈوارشس اسلام آباد یونائٹڈ  اور بنگلہ دیش کے ناہید رانا پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے۔

سلور کیٹگری میں امریکہ کے آندریز ہاؤس، ویسٹ انڈیز کےگوڈاکیش موٹی آئرلینڈ کے جوش لٹل ، بنگلہ دیش کے لٹن داس نیوزی لینڈ کے کائل جیمیسن افغانستان کے نجیب اللہ زدران  اور آسٹریلیا کے میکس برائنٹ بھی ایچ بی ایل  پی ایس ایل میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

پاکستانی کھلاڑیوں میں پلاٹینم کیٹگری میں فہیم اشرف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور  عباس آفریدی کراچی کنگز کا حصہ بنے ہیں۔

ڈائمنڈ کیٹگری میں محمد علی پشاور زلمی  اور خوشدل شاہ کراچی کنگز میں شامل ہوئے ہیں۔

گولڈ کیٹگری میں عامر جمال کو کراچی کنگز،کامران غلام اور محمد حسنین کو ملتان سلطانز ، حسین طلعت اور عبدالصمد کو پشاور زلمی نے اپنے سکواڈ میں شامل کیا ہے۔

سلور کیٹگری میں لاہور قلندرز نے آصف علی،آصف آفریدی ،ریشاد حسین اور محمد اخلاق کو منتخب کیا ہے۔ اسلام آباد یونائٹیڈ نے محمد نواز اور سلمان ارشاد کو حاصل کیا ہے۔

کراچی کنگز نے میر حمزہ جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حسیب اللہ اور خرم شہزاد پر اعتماد ظاہر کیا ہے ۔  ملتان سلطانز نے طیب طاہر اور  عاکف جاوید کو شامل کیا ہے۔

ایمرجنگ کیٹگری میں حسن نواز اور محمد ذیشان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز۔ معاذ صداقت پشاور زلمی ۔ مومن قمر اور محمد عزب  لاہور قلندرز ۔سعد مسعود اور حنین شاہ  اسلام آباد یونائٹڈ ۔شاہد عزیزاور عبید شاہ ملتان سلطانز ۔ ریاض اللہ  اور فواد علی کراچی کنگز میں شامل ہوئے ہیں۔

سپلیمنٹری کیٹگری میں جن کھلاڑیوں کو فرنچائزز نے شامل کیا ہے ان میں کین ولیم سن، محمد نبی،عمیر بن یوسف ، مرزا مامون( کراچی کنگز ) رائلے میریڈیتھ ، راسی وان ڈر ڈوسن ( اسلام آباد یونائٹیڈ ) الزاری جوزف ، احمد دانیال ( پشاور زلمی ) ٹام کرن، سام بلنگز،سلمان علی مرزا محمد نعیم  ( لاہور قلندرز ) شان ایبٹ،کوسال مینڈس، شعیب ملک، دانش عزیز، ( کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ) جانسن چارلس ،شائی ہوپ ،یاسرخان اور  محمد عامر برکی  ( ملتان سلطانز ) شامل ہیں۔

دیگر کیٹیگریز: کھیل
ٹیگز: