(طیب سیف)پاکستان تحریک انصاف نے فنڈز اکٹھا کرنے کیلئے سنٹرل فنانس بورڈ قائم کردیا، اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سنٹرل فنانس بورڈ 13 ممبران پر مشتمل ہے، پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سمیت 13 ممبران موجود ہیں۔فنانس بورڈ میں سیکرٹری جنرل، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل، صدر اوورسیز پاکستانی شامل ہیں،سیکرٹری فنانس سراج احمد کا نام بھی شامل ہے،فنانس بورڈ میں تمام صوبائی جنرل سیکرٹری شامل ہیں،فنانس بورڈ میں عادل بازائی، خدیجہ شاہ، عرفان مصطفیٰ ، ساجدہ خان، محمد اقبال اور سمر علی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:نیلم منیر کے شوہر پاکستانی نکلے: پہلی ملاقات کہاں ہوئی؟ دیور نے راز فاش کر دیا
سنٹرل فنانس بورڈ کے ٹی او آرز بھی تفصیلاً جاری کیے گئے ہیں جن کے مطابق بورڈ پارٹی کے اکاؤنٹس مینیج کرے گا، جبکہ قانون کے تحت اکاؤنٹس کا آڈٹ کرنے کی ذمہ داری بھی بورڈ پر عائد ہو گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فنانس بورڈ پارٹی کیلئے فنڈنگ اکٹھا کرے گا اور اس کا حساب بھی رکھے گا، سیاسی کمیٹی کی منظوری کے بعد 15 جون کو بورڈ پارٹی کا بجٹ بھی بنائے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق بورڈ سیکرٹری جنرل یا چیئرمین کی اجازت کے بغیر بجٹ میں تبدیلی نہیں کرسکے گا۔
بورڈفنڈ ریزنگ، ایمرجنسی فنڈرز اور ہر مہینے کی 10 تاریخ کو گزشتہ ماہ کا ریکارڈپیش کرے گی، بورڈ ہر سال 15 جون کو بجٹ تیار کرے گا جسے سیاسی کمیٹی سے منظور کرانا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 10 میں سرفراز احمد کو کس ٹیم نے منتخب کیا؟