روہت شرما چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان آئیں گے، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

Jan 13, 2025 | 23:32:PM

(ویب ڈیسک)بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان آئیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ بھارتی ٹیم تو پاکستان نہ آئی مگر بھارتی کپتان پاکستان آئیں گے اور انکی چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان آمد متوقع ہے۔

رپورٹس کے مطابق روہت شرما ممکنہ طور پر چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان میں فوٹو شوٹ اور پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے جبکہ چیمپئنز ٹرافی میں شریک آٹھوں ٹیموں کے کپتان ایک پریس کانفرنس اور فوٹو شوٹ کیلئے اکٹھے ہوں گے۔

آئی سی سی کے مطابق ہر ایونٹ سے قبل میزبان ملک میں تمام کپتانوں کا اجتماع کیا جاتا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ روہت شرما کے پاکستان دورے کے حوالے سے حتمی فیصلہ ابھی ہونا باقی ہے۔

شیڈول کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہوگا جبکہ بھارت اپنی مہم کا آغاز 20 فروری کو بنگلہ دیش کے خلاف دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کرے گا۔

 یہ بھی پڑھیں:نامور بھارتی اداکار کی اہلیہ نے اسلام قبول کرلیا

مزیدخبریں