اتحادیوں کیلئے بڑی خبر، وزیراعظم کا وفاقی کابینہ میں مزید وزرا کو شامل کرنے پر غور

Jul 13, 2021 | 00:25:AM

(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں مزید وزرا کو شامل کرنے پر غورشروع کردیا ہے۔
 ذرائع کے مطابق عید کے بعد وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں متوقع ہیں، ق لیگ، ایم کیو ایم اور دیگر اتحادیوں کے ساتھ کئے گئے وعدے کے مطابق انہیں وزارتیں دی جائیں گی، ذرائع کا مزید کہناہے کہ ق لیگ کے رہنما مونس الٰہی کو بھی وزارت دی جائے گی،زلفی بخاری دوبارہ سے کابینہ کا حصہ بنیں گے۔
ذرائع کاکہناہے کہ سابق وفاقی وزیر فیصل وواڈا کی دوبارہ کابینہ میں شمولیت کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا، ایم کیو ایم اور باپ کو بھی ایک ایک وزارت ملنے کی امیدہے ، ذرائع کاکہناہے کہ موجودہ وزرا میں سے بھی کچھ وزرا کو گھر بھیجا جاسکتا ہے،وزیراعظم عمران خان کی اس حوالے سے مشاورت جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیب کراچی کی حفیظ شیخ کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی سفارش

مزیدخبریں