(ما نیٹر نگ ڈیسک )وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حریم شاہ بھٹکی ہوئی بچی ہے،کبھی سندھ اور کبھی وفاق میں خود کش حملے کررہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک پریس کا نفرنس میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ حریم شاہ سے گزارش ہے کہ پہلے ہی ہماری خواتین پرپریشر ہے، وہ احتیاط کریں۔ایک سو ا ل کے جوا ب میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے رنگ بازی سے بھری پریس کانفرنس کی۔کِک بیکس لے کر بجلی گھر تو بنادیے لیکن ٹرانسمیشن سسٹم نہیں بنائے۔انہوں نے مزید کہا نواز شریف کا بیانیہ لٹو اور پھٹو ہے،مریم نواز اداروں کے خلاف بیان دے کر اپنے تابوت میں کیل ٹھونک رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:جھانوی کپور نے بو لڈ اداکارہ نورا فتیحی کو بھی پیچھے چھو ڑ دیا ۔۔ تصاویر وائرل