بھارتی رکن پارلیمنٹ نے ملک کی آبادی بڑھنے کی وجہ ”عامر خان “کو قراردیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارت کی حکومتی پارٹی کے رکن نے ملک کی آبادی بڑھنے کی وجہ بالی ووڈ ہیرو عامر خان کو قرار دیدیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ سدھیر گپتا نے کہا ہے کہ عامر خان جیسے لوگ بھارت میں آبادی کے عدم توازن کے ذمہ دار ہیں۔ عامر خان کی پہلی بیوی رینا جن سے ان کے دو بچے ہیں جبکہ ان کی دوسری بیوی کرن راؤ سے ایک بچہ ہے اور اب وہ ان دونوں کو بے فکری سے چھوڑ کر تیسری بیوی کی تلاش شروع کردی ہے۔ کیا بھارت کا دنیا کو اس حوالے سے یہی پیغام ہے؟ بھارت میں آبادی میں عدم توازن کے پیچھے عامر خان جیسے لوگوں کا کردار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ منال خان ساحل سمندر پر کچہرا پھینکنے والوں پربرس پڑیں