یوم شہدا پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں, حق خودارادیت ملنے تک کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے:عمران خان

Jul 13, 2021 | 09:55:AM
یوم شہدا پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں, حق خودارادیت ملنے تک کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے:عمران خان
کیپشن: وزیر اعظم عمران خان (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یوم شہدا پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں ،کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنے تک کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم ویب سائٹ ٹویٹر پر  اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ 13 جولائی 1931 کے22 شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جب ڈوگرا مہاراجہ کے فوجیوں نے پرامن کشمیری مظاہرین پر فائرنگ کی تھی۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں پر ظلم و بربریت اور غیرقانونی بھارتی قبضے کے خلاف نئی جدوجہد سامنے آئی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قبضے، ظلم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی ایک تاریخ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج،22 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا