(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوتے ہی مختلف شہروں میں حادثات سے4 افراد جاں بحق اور 2 درجن سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بارش کےبعد کراچی کے علاقے ملیر میں بجلی کے پول سے کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کی غفلت کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔کراچی میں مون سون کی پہلی بارش کے دوران مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل رہی۔حیدر آباد میں گھنٹوں بعد پانی کی نکاسی نہ کی جا سکی۔لاہور میں بھی بارش سے سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔ سیشن کورٹ لاہور بھی تالاب کا منظر پیش کرنے لگی، لیسکو کے دو سو تیس سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔ایبٹ آباد کے متعدد علاقوں میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا، ایوب میڈیکل کمپلیکس کے گراؤنڈ فلور میں بھی کئی کئی فٹ پانی بھر گیا۔سیالکوٹ میں سب سے زیادہ 193 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ کراچی، لاہور، جہلم، سرگودھا، گوجرانوالہ، حافظ آباد ،سکھر، حیدرآباد، ٹنڈوالہٰ یار، ٹھٹھہ، میرپورخاص، مٹیاری اور بدین میں بھی تیز بارش ہوئی۔ادھر پنجگور میں موسلادھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی، وادی نیلم میں سیلاب کی صورتحال سے 10 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا اور 3 افراد لاپتا ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: یوم شہدا پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں, حق خودارادیت ملنے تک کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے:عمران خان