پاکپتن :زہریلا کھانا کھانے سے ماں اور 4 بچوں کی ہلاکت کا ڈراپ سین۔۔ کم عمر قاتل گرفتار۔۔اہم بات سامنے آ گئی

Jul 13, 2021 | 10:52:AM

( ویب ڈیسک) پاکپتن میں چند دن قبل پراٹھوں کے ساتھ اچار کا ناشتہ کرنے والی ماں اور 4 بچے ہلاک ہو گئے تھے، پولیس نے تحقیقات کے بعد کمسن حمزہ اور علی عظیم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم حمزہ نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی ممانی مقتولہ بیگم راؤ توفیق نے کسی بات پر ڈانٹا تھا جس کے غصے میں کھانے میں علی کی مدد سے زہریلی گولیاں ملانے کا منصوبہ بنایا ۔

تفصیلات کے مطابق عارف والا کے نواحی گاؤں کے راؤ توفیق کی بیوی اور چار بچے چند روز زہریلا کھانا کھانے کے باعث تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچ گئے تھے جہاں تمام متاثرین نے دم توڑ دیا۔پولیس نے فرانزک کے لئے اچار، گھی، پراٹھوں کے ٹکڑوں سمیت دیگر سامان فرانزک لیب بھجوایا جہاں سے کھانے میں زہر کے شواہد ملے ، پولیس نے تحقیقات شروع کیں تو  راؤ توفیق کے کمسن بھانجے حمزہ اور علی کو گرفتار کرلیا۔معمولی سی بات پر بھانجے نے کھانے میں زہر ملا دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹھنڈی ہوائیں۔۔بارش۔۔محکمہ موسمیات نے  اہم خبرسنادی
 

مزیدخبریں