(ویب ڈیسک)بھارت کی ریاستوں اترپردیش،راجستھان اور مدھیہ پردیش میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 75افراد ہلاک ہو گئے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز آسمانی بجلی گرنے سے ریاست اترپردیش میں 41، راجستھان میں23اور مدھیہ پردیش میں11ہلاکتیں ہوئیں۔ وہ 11افراد بھی شامل ہیں جو موسم کا لطف لیتے ہوئے جے پور کے ایک قلعہ پر سیلفی لے رہےتھے۔حالیہ برسوں میں ایک ہی دن میں بجلی گرنے سے ہونے والی یہ سب سے زیادہ اموات ہیں۔ اترپردیش حکومت نے بجلی گرنے کے باعث ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کو چار لاکھ روپے فی کس عبوری امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔بجلی گرنے کے ان بھیانک واقعات میں 250 سے زیادہ مویشی بھی ہلاک ہوئے ہیں. اتر پردیش میں سب سے زیادہ اموات الہ آباد میں ہوئی ہیں۔ بجلی گرنے کے زیادہ تر واقعات دیہی علاقوں میں پیش آئے ہیں جن میں جاں بحق ہونے والوں میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔ راجستھان کی حکومت نے بھی مرنے والوں کے ورثا کیلئے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی وزیراعظم مودی نے بجلی گرنے کے واقعات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء کیلئے دو لاکھ روپے فی کس معاوضے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یوم شہدا پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں, حق خودارادیت ملنے تک کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے:عمران خان