(24 نیوز)عراقی شہر ناصریہ میں ایک ہسپتال کی کورونا وارڈ میں آگ لگنے سے52 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی نیوزایجنسی کے مطابق ہسپتال کی کورونا وارڈ میں آگ آکسیجن سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے لگی، عراقی سول ڈیفنس فورسز نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا ۔ عراقی حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے واقعے کے بعد 16 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا جبکہ 22 زخمی ہیں جن میں سے2افراد کی حالت نازک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یوم شہدا پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں, حق خودارادیت ملنے تک کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے:عمران خان