پنجاب یونیورسٹی:سیشن کورٹ میں 9 طلبہ کی درخواست ضمانت پر سماعت

Jul 13, 2021 | 12:55:PM

(24نیوز)پنجاب یونیورسٹی طلبہ اور یونین کا جھگڑا ،سیشن عدالت میں 9 طلبہ کی درخواست ضمانت پر سماعت۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے چار ملزمان کی عبوری ضمانت میں دس اگست تک توسیع کر دی عدالت نے پانچ ملزمان طلبہ کی ضمانت کی درخواست عدم پیروی خارج کر دی، نعمان مسعود عبد الوہاب احسان اللہ اور رائے ہمایوں پیش ہوئے ،دیگر پانچ ملزمان طلبہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے پنجاب یونیورسٹی میں جمعیت اور عام طلباء کے درمیان جھگڑے سے متعلق طلبہ کیخلاف تھانہ مسلم ٹاون میں مقدمہ درج ہوا۔

پنجاب یونیورسٹی لا کالج کے نو طلبہ نےعبوری ضمانت کرا رکھی ہے، ایڈیشنل سیشن جج سید علی عباس نے کیس پر سماعت کی، طلبہ کے خلاف مقدمہ میں ہنگامہ آرائی ، ہلڑ بازی، چوری ڈکیٹی اور دھکمیوں کی دفعات شامل کی گئیں ہیں،طلبہ کا کہنا ہے کہ  ہم پنجاب یونیورسٹی میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ سٹیڈی سرکل میں موجود تھے جہاں پر جمعیت کے طلباء نے ہمیں دھمکیاں دینے کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا ۔

طلبہ نے یہ بھی کہا کہ جمعیت کے طلباء نے انتظامیہ کے ساتھ مل کر ہمارے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی ہمارےخلاف  جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے ہم بے گناہ ہیں ضمانت منظور کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:    اسلام آبادہائیکورٹ:گستاخانہ موادکی تشہیرکیخلاف درخواست پر تفصیلی رپورٹ طلب

مزیدخبریں