(24نیوز) موٹر وے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ایسے گروہ کو گرفتار کر لیا جو پنکچر لگانے کے بہانے کھڑی گاڑیوں کے ٹائر ہی پھاڑ دیتا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق مسافرکو پریشانی میں مبتلا کرتے ہوئے غیر اخلاقی طریقہ سے پیسے کمانے والے گروپ کو گرفتار کر لیا گیاہے ، ذرائع کے مطابق ننکانہ سروس ایریا ٹائر شاپ کا عملہ جان بوجھ کر کھڑی گاڑیوں کے ٹائر خراب کر تا تھا ، شکایات موصول ہونے پر موٹروے پولیس نے کارروائی کی اور ٹائر شاپ کے عملے کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیاہے ،ملزمان سے کٹرز بھی برآمد کر لیے گئے ہیں ۔
موٹروے پولیس نے ٹائر شاپ کے عملے کو مقامی پولیس کے حوالے کر دیاہے ۔ ایس ایس پی سیکٹر کمانڈر حشمت کمال نے پولیس افسران کی کارکردگی کو سراہا ۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب یونیورسٹی:سیشن کورٹ میں 9 طلبہ کی درخواست ضمانت پر سماعت