(24نیوز)صوبائی ملازمین کا تنخواہوں میں بے انصافی کے خلاف قلم چھوڑ ہڑتال کا فیصلہ آل ڈائریکٹوریٹ آفیسرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا نے کل سڑکوں پر نکلنے کا فیصلہ کر لیا ایسوسی ایشن نے ملازمین کو کورونا ایس او پیز اپنانے کی ہدایت بھی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق ملازمین کے درمیان شودر اور برہمن رویہ کے خلاف کل سڑکوں پر آئیں گے۔ صوبائی حکومت سیکرٹریٹ آفیسرز کے سامنے ڈھیر ہو چکی ہے۔ لائیوسٹاک آفیسرز کا کانگو وائرس مہم سے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن نے تشہیری مہم سمیت تمام خدمات کی فراہمی معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔
واضح رہے کہ ڈائریکٹوریٹ آف پراسیکیوشن نے عدالتی امور سے بائیکاٹ کا اعلان کردیا تین سال سے مہنگائی برداشت کرتے کرتے تنگ آچکے ہیں حکومت نے ملازمین کے درمیان مالی تفاوت بڑھا دی ہے گزشتہ دو سال سے شکایات کا ازالہ نہیں ہو رہا۔
یہ بھی پڑھیں: سام سنگ کا پاکستان میں موبائل اسمبلنگ یونٹ قائم کرنیکا اعلان