کس نے توڑا ہے دل حضور کا۔۔85 سالہ دادی نے نیا عاشق ڈھونڈنا شروع کر دیا

Jul 13, 2021 | 15:32:PM

(ویب رپورٹ) لوگ کہتے ہیں کہ پیار کی کوئی عمر نہیں ہوتی یہ تو کسی کو کبھی بھی کسی سے بھی ہو سکتا ہے۔ امریکا میں ایک جوان لڑکے نے85 سال کی دادی  کا دل توڑ ا تو اس جوان نظر آنے والی بوڑھی عورت  نےاب ڈیٹنگ سائٹ پر نیا عاشق ڈھونڈنا شروع کر دیا۔
بھارتی نجی ٹی وی چینل کی ویب رپورٹ کےمطابق نیویارک کی رہنے والی85 سال کی دادی ہیٹی ریٹروایج کو 48 سال کی عمر میں طلاق ہو گئی تھی۔ اس شادی نے اس کا کافی وقت برباد کیا تھا۔ اس وجہ سے ہیٹی نے تب ہی فیصلہ کیا تھا کہ وہ صرف جوان لڑکوں کو ہی ڈیٹ کرے گی۔پیار کی تلاش میں اب کئی ڈیٹنگ سائٹس مارکیٹ میں آ چکی ہیں۔ ان دونوں سائٹس کے ذریعے لوگ اپنے لائق پارٹنرز ڈھونڈتے ہیں۔ ایسی ہی اک ڈیٹنگ سائٹ پر ہیٹی ریٹروایج بھی اپنا بوائے فرینڈڈھونڈ رہی ہیں۔ ہیٹی کا حال ہی میں اپنے 39 سال کے بوائے فرینڈ سے بریک اپ ہوا ہے۔ اس کے بعد اب خود کو سنبھالنے کیلئے وہ نیا پارٹنر ڈھونڈ رہی ہیں۔ ہیٹی کو یقین ہے کہ جلد ی اسے سچا پیار مل جائے گا۔خاتون کی زندگی کا گزارہ پنشن پر ہو رہا ہے لیکن اس کے باوجود وہ اپنے پارٹنر پر جم کر پیسہ بہاتی ہے۔اپنی خوداعتمادی سے وہ اپنے سے آدھے عمر کے لڑکوں کو متوجہ کر لیتی ہیں۔  ہیٹی نے بتایا ہے کہ ڈیٹنگ ایپ پر اسے کچھ لڑکے ملے ہیں لیکن وہ ابھی کسی کو ڈیٹ نہیں کر رہی۔ ابھی وہ سب سے باتیں کرکے انہیں جاننے کی کوشش کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  اتھیا شیٹھی اور کے ایل راہل لو سٹوری ۔۔شئیر کردہ تصویر  پر لوگوں کی چوٹیں

مزیدخبریں