مدرسہ زیادتی کیس ۔۔ مقدمے کا چالان تیار

Jul 13, 2021 | 15:33:PM

(24 نیوز) لاہور میں مدرسے کے طالب علم سے زیادتی کے کیس میں پولیس نے مقدمے کا چالان تیار کرلیا ، چالان میں ملزم عزیز الرحمٰن کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چالان میں ملزم عزیز الرحمٰن کے 5بیٹوں کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہےجبکہ واقعے کی ویڈیو کو بھی چالان کا حصہ بنایا گیا ہے۔

 کیس میں مدعی صابر شاہ کے پولیس کو دیئے گئے بیان کو بھی چالان کا حصہ بنایا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ سماعت سے قبل چالان پراسیکیوشن برانچ میں جمع کرایا جائے گا،جہاں پراسیکیوشن برانچ چالان کا جائزہ لینے کے بعد منظوری کا حکم دے گی۔

یہ بھی پڑھیں:لڑکا لڑکی تشدد کیس ۔ 15 ملزم ملوث ہونیکا انکشاف ۔ کتنے گھنٹے کی ویڈیو بنائی گئی ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

مزیدخبریں