سکینڈل کوئین اداکارہ میرا معاشی مسائل کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سکینڈل کوئین اداکارہ میرا معاشی مسائل کا شکار ہوگئیں ، جوہر ٹاون میں پراپرٹی کی کمرشل فیس کی اقساط جمع کرانے ایل ڈی اے ہیڈ آفس پہنچ گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا نے ایل ڈی اے آفس جوہر ٹاون میں ڈائریکٹر ہاوسنگ سیون معظم رشید سے ملاقات کی انہوں نے جوہر ٹاون میں اپنی پراپرٹیز کی تفصیلات لیں کمرشل فیس جمع کروانے کیلئے قسطوں میں ادا کرنے کیلئےدرخواست دی اور فیس کی پہلی قسط جمع کروا کر چالان جمع کروا یا ۔
ڈائریکٹر ہاوسنگ سیون معظم رشیدنےکہاکہ قوانین کے مطابق اقساط کرنے کی درخواست کو نمٹایا جائے گا۔ میرا نے درخواست وصولی اور پراسیسنگ کرنے کیلئے ڈائریکٹر ہاوسنگ سیون نے شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کینیڈا سے آنے والا کورونا مریض قرنطینہ سے فرار