پشاور: سرکاری ملازمین کا اسمبلی چوک میں احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) مظاہرین نے اسمبلی کے قریب خیبرروڈ بلاک کر دی، خیبرروڈ پر ٹریفک معطل کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹس آفیسرز ایسوسی ایشن نے تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے کے خلاف احتجاج کیا،گریڈ 17 سے اوپر ملازمین کا خیبر روڈ پر احتجاجی مظاہرہ ،خیبر روڈ پرخار دار تار لگا کر ٹریفک کےلئے بند کر دیا گیا،جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔مظاہرین کو منتشر کرنے کےلئے پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔
خیبرپختونخوا میں سیکٹریٹ کے آفیسرز نے احتجاجی مظاہرہ کیا،پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن آنسو گیس اور لاٹھی چارج کیا گیا اور انیس اور بیس گریڈ کے 30 سے زائد آفسران کو گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سکینڈل کوئین اداکارہ میرا معاشی مسائل کا شکار