آخری ون ڈے میں پاکستانی کپتان بابر اعظم چھا گئے ۔۔گوروں کو جیت کے لیے 332 رنز کا ہدف

Jul 13, 2021 | 17:26:PM

 (24نیوز)انگلینڈ کے خلاف آخری ون ڈے میں پاکستانی بلے بازوں نے رنز کے انبار لگاتے ہوئے ہوم ٹیم کو جیت کے لیے 332 رنز کا ہدف دے دیا۔ 

ایجبسٹن میں کھیلے جارہے سیریز کے آخری ون ڈے میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ اننگز کے آغاز میں قومی ٹیم فخر زمان سے محروم ہوگئی جنھوں نے 6 رنز بنائے تھے۔تاہم اس کے بعد بابر اعظم اور امام الحق کے درمیان 92 رنز کی شاندار شراکت قائم ہوئی ٹیم نے اپنا تواز ن  حاصل کیا۔ امام الحق 56 رنز کی اننگ کھیل کر آؤٹ ہوئے تو بابر اعظم نے محمد رضوان کے ساتھ مل کر ریکارڈ 179 رنز کی بڑی پارٹنرشپ لگا کر پاکستان کو 300 رنز تک پہنچایا۔ محمد رضوان نے 58 گیندوں پر 74 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ بابر اعظم نے اپنی اننگز جاری رکھی اور آخری اوور میں 158 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 331 رنز بنائے۔ اننگز کی اختتامی 17 گیندوں پر قومی ٹیم کے 6 کھلاڑی آؤٹ ہوئے اور صرف 26 رنز بن سکے۔ 

خیال رہے کہ ابتدائی دونوں ون ڈے میچز میں پاکستانی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام رہی اور ٹیم شکست سے دوچار ہوئی۔ٹاس کے موقع پر پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے کہا تھا کہ سیریز ہم ہارگئے ہیں لیکن ٹیم 20 میں مومینٹم حاصل کرنے کے لیے کھیلیں گے۔ہوم ٹیم کو سیریز میں 0-2 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل ہے جہاں ہوم ٹیم کی نگاہیں وائٹ واش جبکہ قومی ٹیم اس ہزیمت سے بچنے کی کوشش کرے گی۔

اس سے قبل آخری ون ڈے میں انگلینڈ نے پا کستا ن کیخلاف  ٹاس جیت کر با ئو لنگ کا فیصلہ کیا ۔ ابتدائی دونوں ون ڈے میچز میں پاکستانی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام رہی اور ٹیم شکست سے دوچار ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:فردوس عاشق اعوان کا ٹک ٹا کر حریم شا ہ کیلئے اہم پیغام

مزیدخبریں